• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل اسکواش: پاکستان کے نور زمان نے مصری کھلاڑی کو ہرا دیا

وائلڈ کارڈ پر انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں انٹری حاصل کرنے والے پاکستانی کھلاڑی نور زمان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصری کھلاڑی احمد حسینی کو شکست دیکر اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی۔

عماد فرید نے ملائشین کھلاڑی کو جبکہ فرحان زمان نے ہم وطن ذیشان زیب کو ہرا دیا۔ پاکستان کے عاصم خان، فرحان محبوب اور طیب اسلم نے مخالف کھلاڑی کے نہ آنے پر بائی حاصل کرلی۔

خواتین مقابلوں میں پاکستان کی مقدس اشرف نے ہم وطن نمرہ عقیل کو اور آمنہ فیاض نے ہم وطن وائلڈ کارڈ لیزا عمران کو، مدینہ ظفر نے نور الہدٰی کو شکست دی۔ مصر کے یوسف ابراہیم اور ہانگ کانگ کے تزونگ ٹونگ،  مرد اور خواتین ایونٹ کے ٹاپ سیڈ ہوں گے۔

ایونٹ میں پاکستان سمیت مصر، امریکا، ہانگ کانگ، انگلینڈ، ملائشیا، جرمنی، پرتگال، اسپین، سوئٹزر لینڈ، اردن اور آسٹریا کے کھلاڑی شامل ہیں۔ اسلام آباد کے مصحف علی میر اسکواش کمپلیکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری آئی پی سی اکبر درانی تھے جبکہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور پاکستان ایئرفورس کے ایئروائس مارشل عامر مسعود نے بھی میچز دیکھے۔

مینز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں اتوار کو کھیلے جانے والے میچز میں نور زمان نے مصر کے احمد حسینی کو باآسانی 30 منٹ کے کھیل میں 3-1 سے، فرحان زمان نے ذیشان زیب کو 3-0 سے ہرایا۔

دیگر مقابلوں میں ہانگ کانگ کے چی ہم وانگ نے پاکستان کے اسرار احمد کو، انگلینڈ کے کرٹس نے اردن کے محمد السراج کو کو شکست دی۔ دوسرے رائونڈ کے مردوں اور خواتین کے مقابلے پیر کو ہونگے۔

تازہ ترین