آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر یکم جمادی الثانی 1441ھ 27؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مدینہ سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے کی پرواز چھ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار

اسلام آباد (این این آئی)مدینہ سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے714چھ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی ،مسافر پھٹ پڑے ۔ ذرائع کے مطابق طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے پرواز تارخیر کا شکار ہوئی ،مدینہ ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا کر نا ،مدینہ ایئرپورٹ پر ایک دل کی مریضہ بھی شامل ہے جنھیں ہسپتال سے ایئرپورٹ لایا گیا ہے،پی آئی اے کا عملہ مسافروں کو بورڈنگ پاس دے کر غائب ہوگیا۔ اس دور ان مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور پی آئی اے انتظامیہ پر پھٹ پڑے ۔ دل کے مریض مسافر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسافروں کو مدینہ ایئرپورٹ پر کوئی بھی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید