• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پشاور ہائیکورٹ کے باہر رکشے میں بارودی مواد کے دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رکشے میں دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ہے،جبکہ دھماکے میں 4 سے 5 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔

ریسکیو اداروں کی جانب سے دھماکے کے فوری بعد زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی حکام نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور دھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب اسپتال میں ایمرجنسی ہائی الرٹ ہے اور ڈاکٹرز و تمام طبی عملہ موقع پر موجود ہے۔

تازہ ترین