• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے شہریوں کاکوئی پرسان حال نہیں‘ جمعیت نظریاتی

کوئٹہ ( آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی حاجی اسلم ترین حافظ محمدرفیق ودیگر نے کہاہےکہ واسا اور ٹینکرمافیا کی ملی بھگت سے عوام پینے کے پانی سے محروم ہیں مافیا فی ٹینکی 15سو روپے وصول کررہی ہے جنہیں کوئی پوچھنے والا تک نہیں غیرقانونی ٹیوب ویلزمالکان کو حکومتی اداروں کی سرپرستی حاصل ہے انہوں نے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے قلت آب جیسے اہم مسئلے پر متعلقہ حکام توجہ دے شہریوں کاکوئی پرسان حال نہیں ناقص میٹریل کے باعث برساتی نالوں کی سلپس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے ناخوشگوارواقعات رونما ہورہے ہیں ۔
تازہ ترین