• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دلہن بننے والی ہیں؟ موسمبی کا استعمال لازمی کریں

موسم سرما کا مزیدار کھٹا میٹھا پھل موسمبی صحت اور خوبصورتی کے لیے یکساں مفید ہے،اگر آپ دلہن بننے والی ہیںتو چکنی اور خشک جلد دونوں کے لیے مفید پھل موسمبی آپ کی جلد کو دِنوں میں تروتازہ اور جاذب نظر بنا سکتا ہے ۔

ماہرین غذائیت کے مطابق موسمبی میں پروٹین اور کاربز سے زیادہ وٹامن سی اور فائبر پایا جاتا ہے جس کے باعث اس پھل کا استعمال معدے کی صحت اور جلد کو براہ راست خوبصورت بناتا ہے ۔

ماہرین کے مطابق چہرے کی جلد کا معدے سے براہ راست تعلق ہے، آپ جو کھاتے ہیں تو اس کا اثر آپ کے چہرے کی جلد پر بھی آتا ہے ، اسی لیے اگر آپ دلہن بننے والی ہیں تو اس پھل کا استعمال لازمی کریں ۔

موسمبی سے کلینزنگ کریں:

اگر آپ کے پاس بہت کم دن رہ گئے ہیں تو آج ہی کھانے کے ساتھ موسمبی کا بیرونی استعمال بھی شروع کر دیں، اس کے لئے موسمبی کو درمیان میں سے کاٹ کر دو حصے کر لیں اور اب اس کے ساتھ گول گول دائروں میں گھماتے ہوئے چہرے ، گردن بازؤں سمیت ہاتھوں پر کلینزنگ کریں، اس عمل کو روزانہ 8 سے10 منٹ دہرائیں، چند دِنوں ہی میں واضح طور پر رنگ گورا اور جِلد کیل مہاسوں سے پاک ہو جائے گی۔

جلد پر سورج کی شعاؤں کے نتیجے میں پڑنے والے سیاح دھبوں کا علاج

دن کے اوقات میں باہر نکلنے کی وجہ سے ہاتھ ، پاؤں ، بازو اور چہرے پر اکثر کالے دھبے پڑ جاتے ہیں جو وقت کے ساتھ کافی نمایاں نظر آنے لگتے ہیں ، ان سے چھٹکارہ حاصل کرنا آسان بات نہیں ، مگر آپ پریشان نہ ہوں ، اس کا حل بھی موسمبی میں موجود ہے۔

ایک موسمبی لیں اور اسے چھیل لیں ، اب اس میں ایک چٹکی ہلدی اور ایک چائے کا چمچ شہد ملائیں، انہیں اچھی طرح ملا کر چہرے پر 5 سے 7 منٹ تک لگائیں اور دھو لیں، اس عمل کو ہفتے میں 2 سے 3 بار دہرائیں، اس فیس ماسک سے جلد صاف شفاف اور کھلتی ہوئی نظر آئے گی اور چہرے ، ہاتھ ، پاؤں اور گردن کی رنگت ایک جیسی ہو جائے گی۔

آنکھوں کے گرد حلقوں کا علاج

اگر آپ کی آنکھوں کے گرد سیاح حلقے موجود ہیں، آنکھوں کے نیچے ’ آئی بیگز ‘ بن جاتے ہیں تو اس کے لیے ایک چمچ موسمبی کا رس، دو چمچ پسا ہواکیلا، ایک چمچ کھیرے کا رس اور ایک وٹامن ای کا کیپسو ل لیں اور ان چاروں اجزا کو اچھی طرح یکجان کر لیں اور 5 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

اب اس مرکب میں روئی ڈبو کر اپنے آنکھوں پر رکھیں اور 10 سے 12 منٹ تک رکھے رہنے دیں، بعد ازاں ان روئی کے پھالوں سے آنکھوں کے گرد مساج کریں اور آنکھیں دھو لیں۔

اس عمل کو روزانہ دہرائیں ، حیران کن نتائج سے آپ بھی حیران رہ جائیں گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین