• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پیٹ کی ضدی چربی سے نجات کیلئے 5 ورزشیں

موٹاپے اور بڑھے ہوئے پیٹ سے اچھی سے اچھی شخصیت بھی متاثر ہو جاتی ہے جبکہ پیٹ کی چربی سے جان چھڑانا نہایت محنت طلب عمل ہے، کہا جاتا ہے کہ جتنی آپ کی کمر پتلی ہوگی اتنی ہی آپ کی زندگی طویل ہو گی اور اب یہ بات سائنس بھی مانتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: خوش رہنے کے لئے بھی ورزش اہم ہے

فٹنس ٹرینرز کے مطابق آپ کے جسم کی صحت کا تعلق براہ راست آپ کے معدے سے ہوتا ہے، آپ جو بھی کھائیں پئیں گے اس سے آپ کی صحت پر اثر آتا ہے ، فٹ رہنے کےلیے صرف اچھی غذا کی ضرورت نہیں ہوتی، ا س کے ساتھ ورزش کابہت بڑا عمل دخل ہے، صرف بھوکا رہنے سے آپ اپنا وزن یا پیٹ کی چربی کم نہیں کر سکتے ، ایسا کرنے سے آپ صرف کمزور ہوں گے نا کہ صحت مند اور فٹ۔

آپ اگر پتلے دبلےرہنا چاہتے ہیں خصوصاً پیٹ کی چربی ختم کرنا چاہتے ہیں تو ورزش کرنا لازمی ہے کیوں کے پیٹ کے پٹھے بہت لچکدار ہوتے ہیں انہیں ورزش کے ذریعے ہی ایک متوان سائز میں رکھا جا سکتا ہے۔

فٹنس ماہرین کے مطابق پیٹ کی ضدی چربی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ورزشیں نتیجہ خیز ہیں۔

پلانک

پلانک ایک ایسی ورزش کا نام ہے جس کو اپنی روٹین میں شامل کر لیں تو آپ پر اس کا بہت جلدی اور مثبت اثر آتا ہے، پلانک سے پیٹ سمیت اضافی وزن کے کم ہونے کے ساتھ ساتھ برداشت بھی پیدا ہوتی ہے، اس ورزش سے سارے جسم کو بے ڈھنگی شکل سے ایک مناسب شکل میں ڈھلنے میں مدد ملتی ہے، پلانک کمر کے درد کے لیے موزوں ورزش ہے۔

سائیڈ پلانک

پلانک کئی طریقوں سے کی جانے والی ورزش ہے، اور ہر طریقے سے اس کے فائدے بے شمار ہیں ، سائیڈ پلانک میں اپنے ہاتھ اور پاؤں کے پنجوں کے سہارے خود کو زمین سے اوپر پُش اپس کے انداز میں اُٹھایا جاتا ہے.

اس شکل میں زیادہ وزن پیٹ، کمر، ٹانگوں پر آتا ہے جس سے پٹھے سخت اور مضبوط ہو تے ہیں، اور چربی کو پگھلنے میں مدد ملتی ہے۔

سِٹ اَپس


سٹ اپس میں سیدھا لیٹ کر بغیر کسی سہارے کے اٹھنا اور واپس لیٹنا ہوتا ہے، اس ورزش سے کمر کے، پیٹ کے پٹھے متحرک ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں کمر اور پیٹ پر موجود اضافی چربی کو پگھلنے میں مدد ملتی ہے، یہ ورزش بہت کارآمد ہے، اسے 20 سٹ اپس سے شروع کر کےروز اس میں اضافہ کرناچاہئے۔

رشین ٹوئسٹ

رشین ٹوئسٹ بھی خصوصاً پیٹ کی چربی کم اور کمر پتلی کرنے کے لیے مفید سمجھی جاتی ہے، اس ورزش کے لیے فرش پر بیٹھ جا ئیں اور ہاتھ میں ’ ڈمبل‘ وزن یا بال اٹھا لیں، اب سارا وزن کولہوں پر ڈالتے ہوئے اپنا پاؤں بھی اوپر اٹھا لیں اور بال کو ایک طرف سے دوسری طرف زمین پر رکھیں، رشین ٹوئسٹ کو باقاعدگی سے کرنے سے آپ کی کمر دنوں میں کم ہو سکتی ہے۔ اس ورزش کو ایک ساتھ 20 بار دہرائیں، پھر آہستہ آہستہ روزانہ کی بنیاد پر 15 سے 20 سیٹ بنا کر 5 سے 6 بار دہرائیں۔

کرنچز

پیٹ کی چربی دنوں میں ختم کرنے والی ورزش کرنچز فٹنس ماہرین کی جانب سے بھی تجویز کی جاتی ہے، اس ورزش سے کمر سمیت کندھوں اور پیٹ پر براہ راست اثر آتا ہے اور پیٹ کی پرانی سے پرانی اور ضدی چربی کو بھی ختم ہونے میں وقت نہیں لگتا۔

یہ بھی پڑھیے: چہرے کے مسلز کی ورزش

اسے باقاعدگی کے ساتھ اپنانے سے پیٹ کے پٹھے مضبوط ہو جاتے ہیں جس سے لٹکے ہوئے پیٹ کو ایک مناسب شکل مل جا تی ہے.

اس ورزش کے لیے فرش پر سیدھا لیٹ جائیں اور اب اپنی ٹانگیں موڑ لیں ، اب ہاتھوں کو سر کے پیچھے لیں جائیں اور اپنے اوپر والے ڈھر کو ٹانگوں کی جانب لے کر آئیں، جتنا خود کو زمین سے اٹھا سکتے ہیں بس اتنا ہی اٹھائیں، گردن پر زیادہ زور دینے سے گریز کریں۔

اس ورزش کو روزانہ کریں ہفتے میں ایک دن کا وقفہ لیں، ایک ساتھ 15 سے بیس بار اس عمل کو دہرائیں اور بیچ میں 30 سیکنڈ کا وقفہ لے کر سانس لیں، 30 سیکنڈ بعد دوبارہ یہی عمل 5 سے 6 بار دہرائیں، آہستہ آہستہ اس میں اضافہ کرتے جائیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین