• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات کے ٹوئٹر پر 10 لاکھ فالوورز مکمل 


رواں سال تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر 10 لاکھ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں ایک ٹوئٹ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’وہ ٹوئٹر پر 10 لاکھ فالوورز ہونے پر حیرت زدہ ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ٹوئٹر پر جوش و خروش سے بھرپور مباحثوں سے وہ لطف اندوز ہوتی ہیں۔

مہوش حیات سنگ میل عبور کرنے پر مداحوں کے ساتھ ساتھ نفرت کرنے والوں کو بھی نا بھولیں۔

یہ بھی پڑھیے : فنکاروں کا مہوش حیات پر تنقید کرنے والوں کو جواب

مہوش حیات نے سب کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی طور پر انہوں نے نفرت کرنے والوں اور انہیں ٹرول کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین