وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ڈپلومیٹک انکلیو میں اولڈ چائنا ایمبیسی پہنچے، جہاں پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤجنگ نے ان کا خیرمقدم کیا۔
چینی حکومت نے سابقہ چائنا ایمبیسی وزارت خارجہ کے حوالے کرنے کی پیش کی تھی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی حکومت کی پیشکش کو شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔
وزیر خارجہ نے خیرسگالی اقدام پر وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بھی چینی حکام کا شکریہ ادا کیا۔
اولڈ چائنا ایمبیسی کی عمارت 80 کینال پر مشتمل ہے، وزیر خارجہ نے اس موقع پر بلڈنگ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔
اعلامیے کے مطابق سابقہ چائنا ایمبیسی کی عمارت کو مکمل تزئین و آرائش کے بعد وزارت خارجہ کے حوالے کیا جائے گا۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ عمارت کی تزئین و آرائش کے اخراجات بھی چینی حکومت برداشت کرے گی۔
اعلامیے کے مطابق فارن سروس اکیڈمی کو تزئین و آرائش کے بعد چین کی جانب سے تحفے میں دی گئی اس عمارت میں منتقل کردیا جائے گا۔