اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) جمیعت علمائے اسلام کےسیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہےکہ آج مولانا فضل الرحمٰن کی ایک ایک بات سچ ثابت ہورہی ہے، پر یس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرےسے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ناموس رسالتؐ قانون میں ترمیم کرکے سینٹ میں پیش کیا ناموس رسالت کا جرم ثابت ہوجائے تو سزائے موت ہوگی، لیکن موجودہ حکومت اس قانون کو تبدیل کررہی تھی ، قانون کو کمزور کیا گیا ، مولاناعبدالعزیز ہزارو ی نے کہا کہ افواج پاکستان مقدس ادارہ ہے، توہین رسالتؐ ہر گز برداشت نہیں کریں گے، مولانا ہارون نے کہا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں حضور ؐ کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال کئے، مولانا مہر نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ، مولانا تنویر محمد علوی نے کہا کہ عمران خان نےمسلمانوں کے جذبات سے کھیلا ہے، تا جررہنما شرجیل میر نے کہا کہ توہین رسالتؐ ہوگی تو پورے پاکستان کے تاجر اس کیخلاف جمع ہونگے۔