پنجاب کے میدانی علاقوں میں گہری دھند چھائی ہوئی ہے، دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹروے کو بھی کئی مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔
دھند کے باعث قومی شاہراہ پر حد نگاہ 10 میٹر تک رہ گئی، حد نگاہ صفر ہونے پرملتان سے خانیوال موٹر وے،ایم تھری درخانہ سے سمندری اور رجانہ تک جبکہ ایم فور شام کوٹ سے گوجرہ تک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ایم ٹو کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک جبکہ ایم فائیو کو بھی شدید دھند کے باعث رحیم یار خان سے ملتان تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔