پاکستان ٹی وی و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی کی اسلحے کے ساتھ ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروائی ہوئی ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ فائر کرنے سے پہلے پشتو ڈائیلاگ کہتی نظر آرہی ہیں ’یہیں ٹھہرو، میں تمہیں نہیں بخشوں گی۔‘
اداکارہ کی اس جرات مندانہ صلاحیت سے اُن کے مداح حیرت زدہ ہیں جبکہ دیگر سوشل میڈیا صارفین کھلے عام فائرنگ کرنے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔
بعدازاں ثروت گیلانی نےکسی پریشانی سے دوچار ہونے کے خدشے کے باعث ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام سے ہٹا دیا۔
واضح رہے کہ ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود شوٹنگ کے دوران ثروت گیلانی نے ہوائی فائرنگ کی ہے۔
37 سالہ خوبرو اداکارہ آج کل ایک ویب سیریز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے شُوٹ سے ایک تصویر اپلوڈ کی تھی اور اپنے مداحوں کو اس نئے پروجیکٹ کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔