• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز میں قومی کھلاڑیوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے کئی ریکارڈز توڑ کرنئی تاریخ رقم کی ہے۔

دس سال بعد پاک سر زمین پر ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی تو پاکستانی کھلاڑیوں نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے، عابد علی نے راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو پر سنچری بنائی اور یوں وہ ون ڈے اور ٹیسٹ میں ڈیبیو پر سنچری کا کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بلے باز بنے۔


اس کے بعد عابد نے کراچی ٹیسٹ میں بھی سنچری اسکور کی اور یوں ابتدائی 2 ٹیسٹ میں سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بھی بن گئے۔

شان مسعود اور عابدعلی نے سری لنکا کے خلاف 278 رنز کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت بنائی، 18 سال بعد پاکستان کی اوپنگ جوڑی نے سنچریاں بنائیں۔

کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے ابتدائی 4 بیٹسمینوں نے سنچریاں بنانے کا کارنامہ انجام دیا جو اس سے قبل دنیائے کرکٹ میں صرف ایک بار ہوا تھا۔

نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگزمیں5 وکٹیں لینے والے دنیا کے سب سےکم عمر فاسٹ بولر بن گئے۔


تازہ ترین