• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی جاپانی وزیر اعظم کے مشیر سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے وزیر اعظم کی پارٹی کے مشیر خصوصی برائے خارجہ امور نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سلامتی کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےجاپانی وزیر اعظم کی پارٹی، ایل ڈی پی ، کے مشیر خصوصی برائے خارجہ امور سونورا کنتارو نے ملاقات کی ہے۔

جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سلامتی کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

جاپانی وزیر اعظم کے مشیر نے پاکستان کے خطے میں مثبت کردار کو تسلیم کیا ،ملاقات میں امن کے لیے پاکستان اور جاپان کی کو ششوں کو مزید فروغ دینے کا بھی اعادہ کیا گیا۔

تازہ ترین