عالمی جریدے یوریشیا ریویو نے سرحد پار دہشت گردی پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے افغان طالبان کو عالمی سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔
یوریشیا ریویو اور اقوامِ متحدہ کی رپورٹس کے مطابق افغانستان میں القاعدہ، ٹی ٹی پی سمیت 20 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔
جریدے کے مطابق افغانستان سے پھیلنے والی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے خطرہ ہے، جبکہ پاکستان فرنٹ لائن ریاست کے طور پر دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کر رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی دہشت گردوں کی سرپرستی عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکی ہے، تاہم اس کے باوجود یہ پالیسی خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بنی ہوئی ہے۔