• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضبوط ایمان تمام مشکلات سے لڑنے کی ہمت دیتا ہے: مہوش حیات

مہوش حیات— فائل فوٹو
مہوش حیات— فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مضبوط ایمان زندگی کی مشکلات کا سامنا کرنے اور ذہنی دباؤ سے نکلنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مہوش حیات نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں زندگی کی مشکلات اور ذہنی دباؤ سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں بات کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میری زندگی میں جب بھی مشکلات آئیں تو میں نے اللّٰہ سے رہنمائی اور مدد مانگی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اللّٰہ پر مکمل بھروسہ رکھنے سے ذہنی سکون ملتا ہے کیونکہ اللّٰہ سے مضبوط تعلق بے یقینی کے لمحات میں یہ یقین دہانی کرواتا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

اُنہوں نے بتایا کہ ایمان انسان کو ہر طرح کی مشکلات میں صبر اور اعتماد کے ساتھ ان کا سامنا کرنے کے قابل بناتا ہے اور روحانیت میں اضافہ کرتا ہے۔

مہوش حیات نے مزید کہا کہ اللّٰہ سے مضبوط تعلق روزمرہ زندگی میں توازن اور سکون کو برقرار رکھنے کے لیے یقین اور دعا کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ مضبوط ایمان آج کل کی جدید، تیز رفتار زندگیوں میں بھی سکون، استحکام اور امید کا ایک طاقت ور ذریعہ ہو سکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید