2025 صحافت کیلئے انتہائی مشکل و چیلنجنگ، عالمی یوم صحافت پر پاکستانی میڈیا اداروں کا مشترکہ بیان
پاکستان کی میڈیا نمائندہ تنظیموں، پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ای، ایمنڈ اور پی ایف یو جے پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر دنیا بھر میں آزادی اظہارِ رائے اور صحافیوں کی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔