• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثنا کے کیس میں حکومت نےایک ادارے کواستعمال کیا،مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب  کی میڈیا سے گفتگو


مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیر قانون رانا ثناء اللّٰہ کے کیس میں حکومت نےایک ادارے کو استعمال کیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ رانا ثنااللّٰہ کے خلاف حکومت نے ایک ادارے کواستعمال کیا لیکن ثبوت پیش نہیں کیے، حکومت کی طرف سے مریم نواز کے باہر جانے کی امید ہوتی تو عدالتوں سے رجوع نہ کرتے۔

مریم اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کے دباؤ سے متعلق بیان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، بشیر میمن نے بیان دیا تھا ان پر راناثناء ، احسن اقبال سمیت دیگر رہنمائوں کی گرفتاری کا دباؤ ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام پر گرفتار کیا گیا، سعد رفیق، سلمان رفیق، حمزہ شہباز، شاہد خاقان کے جیل جانے سے عمران خان آپ لائق نہیں بن سکتے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پندرہ ماہ پہلے ملک میں خوشحالی تھی، آج ملک کو بند کردیا گیا ہے اور پارلیمان کو تالا لگا دیا گیا، ہر وہ کام کیا جارہا ہے جو قائداعظم کو اصولوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ اب نہیں چلے گا، جو لوگ رانا ثناء اللّٰہ پر جھوٹے الزامات لگاتے تھے وہ اپنا قلمدان واپس کر یں، انہوں نے کہا کہ ابھی خبر ملی ہے کہ مریم نواز کے کیس کا بینچ تحلیل ہوگیا ہے ۔

مریم اورنگزیب کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ امید ہے ہمیں عدالت سے انصاف ملے گا، ایک دفع پھر گرفتاریوں کا تسلسل شروع ہوا ہے، اس لیے کہ سلیکٹیڈ کی چھٹی ہونے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خبر ہے کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے 6 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے۔ 

تازہ ترین