مسلم لیگ ن کے رہ نما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی کی جانب سے مریم نواز کی درخواست مسترد کرنا کس بات کا انتقام ہے ؟ مسلم لیگ کے دور میں کسی مخالف کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔
مسلم لیگ ن کے رہ نما خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت اپوزیشن سے گفت و شنید اور دوسری طرف گرفتاریاں کررہی ہے۔ اپوزیشن کو نشانہ بنانے سے ماحول بہتر ہونے کے بجائے زیادہ خراب ہورہا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہاہےکہ رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور ہوگئی، قسمیں کھانے والوں کا موقف چکنا چور ہوگیا۔ حکومت نے ڈیڑھ سال میں مخالفین اور اختلاف رائے کو کچلنے کے سواکچھ نہیں کیا۔جس سے ماحول مزید خراب ہورہا ہے ۔
نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف جلد صحت یاب ہوکرآئیں گے۔