• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثابت ہوگیا یہ احتساب نہیں، بدترین انتقام ہے، حمزہ


پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا ہے کہ یہ احتساب نہیں بلکہ بد ترین انتقام ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما رانا ثنا اللّٰہ کی رہائی پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللّٰہ کی رہائی سے انصاف کی جیت ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیرقانون پنجاب کی جمہوریت اور پارٹی کے لیے قربانیاں ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میری اور رانا ثنا اللّٰہ کی گرفتاری کو سات ماہ ہوچکے، ثابت ہوگیا کہ یہ احتساب نہیں بلکہ بد ترین انتقام ہے۔

لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر انتقام کی حقیقت ہر پاکستانی پر آشکار ہوگئی ہے۔

تازہ ترین