• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے،شاہ اویس نورانی

لاہور(وقائع نگار خصوصی )جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے۔ رانا ثناءاللہ کو جھوٹا مقدمہ بنا کر بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ ن لیگ کے مرکزی دفتر پر ایف آئی اے کا بلاجواز چھاپہ قابل مذمت ہے۔ نااہل اور ناکام حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے۔ موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ سیاسی گرفتاریوں کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
تازہ ترین