• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پولیس کی احتجاج کرنے والوں کو گولی مارنے کی دھمکیاں

بھارتی پولیس کی احتجاج کرنے والوں کو گولی مارنے کی دھمکیاں


بھارت میں شہریت سے متعلق متنازع قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی پولیس نے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو گولی مارنے کی کھلم کھلا دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

میرٹھ میں مسلمانوں سے تعصب اور پاکستان جانے کا مشورہ دینے پر بی جے پی کے مسلمان وزیر بھی بول اٹھے۔

اقلیتی امور کے وزیر مختار نقوی نے کہا کہ پولیس افسر کا بیان قابل مذمت ہے۔

انہوں نے حکومت سے پولیس کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کردیا ۔

متنازع قانون کے خلاف نعرے احتجاج سے نکل کر شادی کی تقاریب تک جا پہنچے ہیں دولہا دلہن نے ایک شادی کی تقریب میں متنازع قانون کے خلاف نعرے لگائے۔

مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نئی دلی میں خواتین 15 دسمبر سے دھرنا دیئے بیٹھی ہیں۔

کیرالہ میں فٹ بال میچ کے دوران آزادی کے نعرے لگ گئے، بنارس ہندو یونیورسٹی کے 51 پروفیسرز نے دستخطی مہم شروع کردی۔

اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم کو جھوٹا قرار دے دیا۔ مودی نے دو روز قبل کہا تھا کہ ملک میں کوئی حراستی مرکز نہیں ہے۔

تازہ ترین