• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مظاہروں نے سیاحت کی صنعت کو نقصان پہنچایا

بھارت : مظاہروں نے سیاحت کی صنعت کو نقصان پہنچایا


بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہروں نے سیاحت کی صنعت کو بھی بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔

میڈیا رپور ٹس کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریباً دو لاکھ مقامی اور غیر ملکی سیاح تاریخی تاج محل کا دورہ منسوخ یا ملتوی کرچکے ہیں۔

مظاہروں کی وجہ سے اب تک کم از کم سات ممالک اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کرچکے ہیں۔

ان ممالک میں امریکا، برطانیہ، روس، اسرائیل، سنگا پور، کینیڈا اور تائیوان شامل ہیں۔

تاج محل کے نزدیک اسپیشل ٹورسٹ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر دنیش کمار کا کہنا ہے کہ دسمبر 2018 کے مقابلے میں دسمبر 2019 میں تاج محل دیکھنے کے لیے لوگوں کی آمد میں ساٹھ فیصد کمی آئی ہے۔

تازہ ترین