• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء اور یاسر رشتہ ازدواج میں منسلک


گزشتہ دنوں شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز انڈسٹری کی نامور جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز ہیں ۔دونوں کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیاپر زیر گردش ہیں۔

یاسر نے شادی کے روز اقراء کا ہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ایک طویل کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ شادی اتنی مشکل چیز نہیں ہے جتنی ہم نے بنادی ہے۔‘

یاسر نے بتایا کہ انہوں نے شادی اپنے گھر پر ہی کرنی تھی مگر گھر میں کم جگہ کی وجہ سے گھر سے باہر کی۔


یاسر نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے  ایک دوسرے کی فیملی کو کوئی غیر ضروری تحفے تحائف دینے سے گریز کیا، جہیز نہیں لیا، بَری نہیں بنائی اور نہ ہی فضول زیورات پر پیسے خرچ کیے۔

یاسر نے بتایا کہ انہوں نے 8000 ہزار روپے نکاح خواں کو دیئے اور حسب استطاعت کھانا رکھا اور یہی شادی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اقرا اور یاسر کا اپنی مہندی پر ڈانس

انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ اپنے گھر والوں پر رحم کریں ، اور شادی کو آسان بنائیں ۔


اپنی ایک اور پوسٹ میں یاسر کا کہنا تھا کہ انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک دستخط کرنے سے اُن کی زندگی اتنی خوبصورت ہوجائے گی۔


انور مقصود کے ہمراہ دولہا بنے یاسر نے ایک تصویر شیئر کی اور مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’ انور صاحب بھی سوچ رہے ہوں گے کہ اس نے بھی شادی کرلی مطلب مجھ سے کچھ نہیں سیکھا۔‘

View this post on Instagram

Meet my Wife Iqra Aziz Hussain ️ #wifeforever

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131) on


یاسر نے اقراء کی دلہن بنے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ میری اہلیہ اقراء عزیز حسین سے ملیے۔‘


’مجازی خدا‘ کا کیپشن دیتے ہوئے اقراء نے بھی یاسر کے ساتھ تصویریں شیئر کیں۔

تازہ ترین