• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا قانون کالا ہے، اسے ختم کرکے دوسرا قانون لایا جائے، مریم اورنگزیب

نیب کا قانون کالا ہے،  دوسرا قانون لایا جائے، مریم اورنگزیب 


مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے قانون کو کالا قانون قرار دے دیا جبکہ اس کی جگہ دوسرا قانون لانے کا بھی مطالبہ کردیا۔

لیگی ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب کا قانون کالا ہے، اس قانون کو ختم کرکے دوسرا قانون لایا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب کے اس کالے قانون کو استعمال کرکے سیاسی انجینیئرنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز پبلک آفس ہولڈر نہیں تھیں، لیکن انہیں پھر بھی سزا ہوئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں ضمانت ہونی چاہیے، ٹرائل کے لیے دن بڑھائے جائیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ جو ہونا تھا وہ ہوگیا۔

لیگی ترجمان نے نیب آرڈیننس سے متعلق کہا کہ آرڈیننس لانے کی کیا جلدی تھی، اس قانون کو بہتر بنایا جائے۔

تازہ ترین