• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں چند گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں


زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دوسری مرتبہ کے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 30 کلو میٹر اور مرکز گلگت سے شمال مشرق کی جانب تھا۔

اس سے قبل بھی گلگت بلتستان سمیت پاکستان کے شمالی علاقہ جات دیامر، چلاس، شیروان اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی تھی اور زلزلے کا مرکز مینگورہ سے شمال مشرق کے جانب تقریباً 260 کلو میٹر پر اور گہرائی زیر زمین 42 کلو میٹر تھی۔

علاوہ ازیں آزاد کشمیر کے کچھ علاقوں سمیت اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

تازہ ترین