• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: باراتیوں کی بس کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ کے علاقے وزیرآباد میں باراتیوں سے بھری بس نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ وزیر آباد میں گیمن والہ پل پر پیش آیا جہاں پر بس تیز رفتاری کے باعث نالے میں جاگری۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، باراتیوں سے بھری بس گجرات میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد سیالکوٹ جارہی تھی، زخمیوں میں سے بیشتر افراد کا تعلق سیالکوٹ اور میانوالی سے ہے۔

تازہ ترین