• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف لارجر بینچ سے تین ججزکو الگ کرنیکی درخواست خارج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر صدارتی ریفرنس کیخلاف تشکیل دئیے گئے لارجر بنچ سے تین ججوں کو الگ کرنے کی درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دی گئی ہے۔ کرنل (ر) انعام الرحیم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے گزشتہ روز اپنے چیمبر میں کی۔ کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لئے تشکیل دئیے گئے لارجر بنچ سے تین ججوں جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منظور ملک کو الگ کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ اس معاملے پر چیف جسٹس نے منگل کو اپنے چیمبر میں سماعت کی ، درخواست گزار کی جگہ طارق اسد ایڈووکیٹ اور انوار ڈار ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ بعدازاں چیف جسٹس نے عدم پیروی کی بنا پر مذکورہ درخواست کو خارج کر دیا۔
تازہ ترین