وفاقی وزیر مراد سعید نے اپوزیشن رہنما خواجہ آصف کے موقف کی حمایت کردی۔
خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا تھا کہ اگر اجلاس بلانے سے پہلے سب کو آگاہ کیا جائے تو بہتر رہے گا۔
جس پر مراد سعید نے کہا کہ پارلیمنٹ چلانا ہے تو سب کو اجلاس کے بارے میں آگاہی ہونی چاہیے ہم ان کی بات سے اتفاق کرتے ہیں۔
مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی اجلاس میں آنے کا کہا تھا ہم اس پر بھی قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2020 کا سال عوام کے لیے خوش قسمتی کا سال ثابت ہوگا اور ہم انشااللہ ترقی کا سفر طے کریں گے۔