• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو محمد خان: پاگل کتے نے 7 افراد کو کاٹ لیا

سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں پاگل کتے نے دہشت پھیلا دی، 7 افراد کو کاٹ لیا، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کتے کو تلاش کر کے اسے مار ڈالا۔

کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے تمام افراد کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

ٹنڈو محمد خان کے علاقے بلڑی شاہ کریم میں ایک پاگل کتے نے شہریوں پر حملہ کر دیا اور 7 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔

ان واقعات کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کتے کو تلاش کر کے مار ڈالا۔

یہ بھی پڑھیئے: راہگیر نے جان پر کھیل کر بچے کو کتے کے حملے سے بچالیا

تمام زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال کے ایم ایس کے مطابق تمام افراد کو اینٹی ریبیز ویکسین کے انجکشن لگا دیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین