• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور، ریبیز کا مریض جناح اسپتال کراچی میں داخل


سال نو کے آغاز پر شکارپور کا 20 سالہ شاہد اقبال کو کتے کے کاٹنے کے باعث جناح اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سربراہ جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق شاہد کو 3 ماہ قبل آوارہ کتوں نے نشانہ بنایا تھا۔

شاہد کو شکار پور میں بروقت اینٹی ریبیز کی ویکسین نہیں ملی اور اسے تاخیر سے جناح اسپتال کراچی لایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کتے کے کاٹے سے متاثرہ بچے کیلئے خصوصی میڈیکل بورڈ

جناح اسپتال میں داخل شاہد میں ریبیز یعنی ہائیڈرو فوبیاکی علامات ظاہر ہونے لگی ہیں، اسپتال کے ڈاکٹر اور عملہ مریض کی جان بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

واضح رہے کہ چند ماہ سے کراچی سمیت سندھ بھر میں آوارہ اور پاگل کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ ہی کتوں کے کاٹنے کے واقعات بھی بڑھے ہیں۔

اس دوران کتوں کے کاٹنے سے متعدد افراد بروقت اینٹی ریبیز ویکسین نہ ملنے کے باعث موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

صوبے بھر میں گزشتہ سال کتے کے کاٹے سے 23 افراد اپنی جان سے ہاتھوں دھو بیٹھے ہیں۔

تازہ ترین