مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے سے متعلق تحقیقات کے لیے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللّٰہ کی طلبی پر مذمت کی ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللّٰہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں نیب دفتر میں طلب کیا تھا۔
اس حوالے سے مریم اورنگزیب نے اس طلبی پر مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی منشیات کیس کی سیاہی حکومت کے منہ سے اتری نہیں تھی کہ اگلا انتظام شروع کر دیا گیا۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ منشیات کے جعلی کیس کے بے نقاب ہونے کے بعد نیب نیازی گٹھ جوڑ حرکت میں آگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کو جب سیاسی مخالفین کے خلاف کچھ نہیں ملتا تو آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا بدنام زمانہ ہتکھنڈہ استعمال کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ نیب دفتر میں طلبی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ نیب ٹیم نے ان سے آمدن اور اثاثوں پر سوالات کیے جبکہ طویل پروفارما بھی دے دیا گیا ہے۔