وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس ترمیمی بل کے بعد چیئرمین نیب کے اختیارات میں کمی پر خدشات کا اظہار کردیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں ترمیم کے بعد چیئرمین نیب تگڑے نہیں رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اگر چیئرمین نیب کو بلائے گی تو وہ پی اے سی میں پیش ہوجائیں گے۔