کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جون میں ڈھاکا میں کھیلے جانے والے جونیئر ایشیا کپ کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تر بیتی کیمپ رواں ماہ 12جنوری سے لاہور میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے54کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جس کے لئے پی ایچ ایف نے ٹیم انتظامیہ کا اعلان کردیا ہے،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھرکی مشاورت سے جونیر ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کیا۔ دانش کلیم ہیڈ کوچ، ساتھ سابق کپتان ہاکی ٹیم محمد عمران، مدثر علی خان اور رانا ظہیر بابر ہوں گے، کھلاڑیوں کی فٹنس لیول کو بہتر بنانے کے لئےپاکستان ہاکی فیڈریشن نےعابد حمید کو ذمے داری دی ہے، عابد امین ٹیم کے فزیو اور نیوٹریشنسٹ ہوں گے، پہلے مرحلے میں دو ہفتے کا کیمپ لگایا جائے گا،کیمپ سے کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا اور دیگر کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول پر مقابلوں کے لیے تیارکیا جائے گا، پی ایچ ایف کے سکریٹری جنرل آصف باجوہ نے کہاکہ تمام کوچز کوالیفائڈ ہے، جو کوچز دستیاب ہیں ان میں دانش کلیم سے بہتر کوئی نہیں، جو کوچزز تعینات کیے گئے ہیں ان کی کارکردگی ہاکی میں بہت بہتر رہی ہے۔ چاروں کوچز اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کی کوچنگ کررہے ہیں اوران کوچززنے کھلاڑیوں کے ساتھ خاصا کام کیا ہے،ہر دورے میں ٹیم منیجر الگ الگ ہونگے،چارجون سے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ڈھاکہ میں جونیئر ہاکی ایشیا کپ کھیلے گی۔ جونیئر ایشیا کپ ، جونیئر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی راؤنڈ بھی ہوگا۔ ایشیا کپ میں سے چار ٹیمیں جونیئر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔سلیکشن کمیٹی کا کام قابل تعریف ہے اور جو ٹیلنٹ سامنے لائے ہیں وہ پاکستان ہاکی کی مظبوط بنیاد رکھے گا۔ کیمپ کے لئے ج جن کھلاڑیوں کو مدعوکیا گیاہےان میں گول کیپرز وقار یونس،عبد اللہ ا شتیاق ،عبدالرحمن،علی رضا،احمد،شیخ عبد اللہ، فلبیکس،ایم یاسر، وقاص بٹ،زوہیب سرور، سلیمان بٹ،ارباز،بلال رضا ،سمیع اللہ خان،. سفیان،ریحان بٹ،ہارس نصیر،عثمان ،بشیر ،محمدعثمان،ہاف بیکسدانش شاہ، مہران احمد،مہران رسول، عثمان، عقیل احمد، عبدالباسط،معین شکیل، رضوان علی، غضنفر علی ، عطا اللہ (سندھ)آصف حنیف، عمر بلال، فارورڈز، رومان خان ،رانا واحید،حماد انجم،وہاب ،علی حمزہ، ہانان شاہد،عامر سہیل،بشارت علی،ارشد لیاقت ،افراز، وقار علی،شعیب خان،محسن،شہباز،رانا ولید، احسان الٰہی،زین اعجاز ،علی عزیز،حسن سلام ،حماد ایاز ، ارباز ایاز ،عدیل لطیف ،بلاول، مرتضیٰ یعقوب،فہد شامل ہیں۔