• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل سلیمانی پر حملے سے پہلے آگاہ نہیں کیا گیا: رکن کانگریس

امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینگل Eliot Engel کا کہنا ہے کہ ایرانی ملٹری کمانڈر پر حملےپر امریکی اراکان پارلیمنٹ کو پہلے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

بغداد میں امریکی راکٹ حملے اور اس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینگل نے ایک بیان میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی ملٹری کمانڈر قاسم سلیمانی پر حملے کی کانگریس سے کوئی مشاورت کی گئی نہ ہی کوئی نوٹیفکیشن دیا گیا۔

یہ بھی دیکھئے: بغداد: امریکی حملہ، کمانڈر ایرانی القدس فورس سمیت 5 جاں بحق


واضح رہے کہ آج صبح عراق کے بغداد ایئر پورٹ پر امریکی راکٹ حملے میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی پاپولر موبائلائزیشن فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: بغداد، امریکی حملے میں ایرانی کمانڈر سمیت 5 جاں بحق

امریکی فورسز نے ایرانی جنرل سلیمانی کے بغداد ایئر پورٹ پر اترتے ہی امریکی فوج کی جانب سے راکٹ حملہ کر کے انہیں نشانہ بنایا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سینیٹر لنزے گراہم نے بھی جنرل سلیمانی پر حملے کی تصدیق کی ہے۔

ایران کے پاسداران انقلاب اور امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے بھی ایرانی میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے مطابق نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: امریکی سفارتخانے پر حملے سے ایران کا تعلق نہیں، خامنہ ای

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام لینے اور واقعے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین