• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم شاہ سے متعلق بے سروپا الزامات لگائے گئے، فواد چوہدری

حریم شاہ سے متعلق بے سروپا الزامات لگائے گئے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان پر حریم شاہ سے متعلق الزامات عائد کیے گئے، ان سے کبھی ملاقات نہیں کی، اینکر نے اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لیے یوٹیوب پر پروگرام کیا۔

جیوز نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں فواد چوہدری نے اینکر مبشر لقمان کے ساتھ ہونے والے ہاتھا پائی کے بارے میں لب کشائی کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک روز قبل مبشر لقمان نے ساتھی صحافی کے ساتھ مل کر ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کے اپنے چینل پر ایک پروگرام کیا، جس کا مقصد اپنے اس چینل کی ریٹنگ بڑھانا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں حریم شاہ کی ویڈیو سے متعلق مجھ پر بے سروپا الزامات عائد کیے گئے، ان کے پاس ایسی کوئی ویڈیو ہے ہی نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی حریم شاہ سے ملاقات ہی نہیں کی۔ 

خیال رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اینکر مبشر لقمان کو ایک تقریب کے دوران تھپڑ دے مارا تھا۔

اپنے اقدام کی وضاحت دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آپ کسی پر الزام لگائیں تو پھر ردِعمل کے لیے بھی تیار رہناچاہیے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے جو کیا اپنے دفاع میں کیا، جواب دینا میرا حق ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ الزام لگانے والے کو ثابت کرنا ہوتا ہے نہ کہ جس پر الزام لگے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے ساتھ جو زیادتی کرے گا وہ بھگتے گا۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان یا ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سپورٹ کرتے ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ کیا سپورٹ کرنے سے صحافت کا لائسنس مل جاتا ہے؟

مذکورہ واقعہ فیصل آباد میں محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کے دوران اس وقت پیش آیا جب جہانگیر ترین، اسحٰق خاکوانی اور فواد چوہدری باتیں کر رہے تھے۔

اسی وقت ٹی وی اینکر مبشر لقمان بھی تقریب میں پہنچے، تاہم جیسے ہی ان کا سامنا فواد چوہدری سے ہوا تو دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا تھا۔

تازہ ترین