ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران، امریکا کشیدگی سے متعلق سعودی عرب کے عہدےدار کا کہنا ہے کہ ایرانی جنرل پر حملے سے متعلق سعودی عرب سے مشاورت نہیں کی گئی۔
سعودی عہدےدار کا کہنا ہے کہ کشیدگی کا باعث بننے والے عوامل کے کئی نتائج بھگتنا پڑتے ہیں، دونوں ممالک کو کسی بھی ایسے عمل سے اجتناب کرنا چاہیے جو کشیدگی کا باعث بنے۔
سعودی حکومت نے موجودہ صورتحال میں تحمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
واضح رہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئر پورٹ پر امریکی راکٹ حملے میں ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
حملے کے بعد سے امریکا اور ایرانی رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات سامنے آرہے ہیں۔