• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدانوں کی عزت اچھالنے والوں کیخلاف کمیٹی بنائی جائے، فواد

سیاستدانوں کی عزت اچھالنے والوں کیخلاف کمیٹی بنائی جائے، فواد


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سیاستدانوں کی عزت اچھالنے والوں کے خلاف پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے ٹی وی اینکر کو تھپڑ مارنے کے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ ایک ٹی وی اینکر نے یوٹیوب چینل پر میرے خلاف پروگرام کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اینکر نے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس میری ویڈیوز بھی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شادی کی تقریب میں اینکر سے میں نے ویڈیوز مانگیں تو انہوں نے کہا کہ انہیں تو کسی نے ایسا بتایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج کا اپنا نظام ہے، عدالت کا اپنا سسٹم ہے، عدالتیں توہینِ عدالت پر بہت جلدی ایکشن لے لیتی ہیں۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ سیاست دانوں کی عزت کوئی بھی اچھال دیتا ہے، جب کوئی کسی کی پگڑی اچھالے تو اس کا نوٹ لینا چاہیے۔

تازہ ترین