• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کے بعد یاسر حسین نے بھی فہد مصطفیٰ کو مایوس کردیا


معروف اداکار یاسر حسین نے ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کو مایوس کرنے کی ٹھان لی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: میرے نئے سال کا عہد فہد مصطفیٰ کو مایوس کرنا ہے

گزشتہ روز معروف اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ٹِک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی اہلیہ اقرا عزیز حسین کے ہمراہ بالی ووڈ گانے ’ناگِن ناگِن ‘ پر ڈانس اور اداکاری کر رہے ہیں۔


اداکار یاسر حسین نے اپنی ٹِک ٹاک ویڈیو کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’فہد بھائی معاف کیجیے گا دراصل یہ بہت زیادہ ہوگیا ہے۔‘

یاسر حسین کی ٹِک ٹاک ویڈیو پر اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی کمنٹ کیا۔

ہانیہ عامر کے کمنٹ پر یاسر حسین نے اُن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’تیری ہی لگائی ہوئی آگ ہے یہ ناگن۔‘

دوسری جانب اداکارہ اقرا عزیز حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک ٹِک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر یاسرحسین کے ہمراہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کے مشہور گانے’ تیرے میرے ہونٹوں پر میٹھے میٹھے گیت مِتوا ‘ پر اداکاری کر رہی ہیں۔

View this post on Instagram

#sridevi FANSsss . . @yasir.hussain131

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN (@iiqraaziz) on


اقرا عزیز نے اپنی ٹِک ٹاک ویڈیو کے کیپشن میں ہیش ٹیگس ’سری دیوی فینز‘ استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیے: والدین بچوں کو ٹک ٹاک سے دور رکھیں

واضح رہے کہ گزشتہ دِنوں سیالکوٹ میں گیارہویں جماعت کا عمار سید ٹِک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا، اِس واقعے کے بعد فہد مصطفیٰ نے ٹِک ٹاک ایپ کے استعمال کے حوالے سے ٹوئٹ کیے تھے۔

فہد مصطفیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں والدین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’خُدارا اپنے بچو ں کو ٹِک ٹاک سے دور رکھیں کیونکہ یہ صحت مند سرگرمی نہیں ہے۔‘

اُنہوں نے ساتھ میں یہ بھی لکھا تھا کہ ’پوری قوم کچھ خاص کام کرنے میں مصروف نہیں ہے،‘ اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ DoSomethingProductive بھی استعمال کیا تھا۔

اِس ٹوئٹ کے بعد فہد مصطفیٰ نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے بھی ٹوئٹ کیا تھا جس میں اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’سب کو نیا سال مُبارک ہو اور ٹِک ٹاک سے دور رہنا نہیں بُھولنا۔‘

یاد رہے کہ فہد مصطفیٰ کے اِن ٹوئٹس کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ اُنہوں نے نئے سال کا عہد کیا ہے وہ ٹِک ٹاک ویڈیوز بنائیں گی اور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کو مایوس کریں گی۔

تازہ ترین