• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیموکریٹس کی تلسی گیبارڈ کی ٹرمپ کو سخت تنبیہ


امریکی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹس کی تلسی گیبارڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پر سخت تنبیہ کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ امریکا اپنی فوج عراق اور شام سے نکال لے۔

ڈیموکریٹس کی تلسی گیبارڈ نے اپنے ایک بیان میں امریکا کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے عراق اور شام سے اپنی فوجیں نہیں نکالیں تو گہری دلدل اور ایسی جنگ میں پھنس جائیں گے، جس کے سامنے عراق اور افغانستان کی جنگیں پکنک لگنےلگیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: ایرانی حملے پر ٹرمپ کا ردعمل

تلسی گیبارڈ نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کی پہل کی گئی ہے، ٹرمپ نے امریکا کو ایران کے خلاف جنگ کی جانب دھکیل کیا ہے، ایک ایسی جنگ جس میں ہمیں پہلے سے زیادہ نقصان کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ اس جنگ کے پیچھے ہماری پالیسی کیا ہے ؟ ہم کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس جنگ کو چھیڑ کر ہمارا مفاد اور  ہمارا مشن کیا ہے ؟

یہ بھی پڑھیے: ایران میں 52 مقامات نشانے پر ہیں، امریکا

تلسی نے مزید کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ٹرمپ کے اس عمل نے ہمارے ملک کی قومی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے اور ٹرمپ کے اقدامات نے ہمارے قومی سلامتی کے مفادات کو مجروح کیا ہے۔

تازہ ترین