2 سال قبل ایک خاتون کو بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتارنے کے الزام میں سیاسی پناہ کے متلاشی نوجوان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا گیا۔
ڈینگ ماجیک پر الزام تھا کہ 2024ء میں وہ جس ہوٹل میں قیام پزیر تھا وہاں کام کرنے والی ریانن نامی خاتون پر اس نے چاقو سے اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنی ڈیوٹی ختم کر کے ریلوے اسٹیشن پہنچی تھی۔
ملزم نے اس پر پے در پے 90 سکینڈ تک چاقو سے وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہوئی اور 3 دن بعد اسپتال میں اس کی موت واقع ہو گئی۔
قتل کرنے کے بعد مجرم کے ہنسنے اور ڈانس کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے سے اس کی شناخت ہوئی جس پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔
کوونٹری کراؤن کورٹ نے مقدمے کی سماعت مکمل کرتے ہوئے مجرم کو 29 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ خاتون کو قتل کرنے والا سنگین مجرم واقعے سے 3 ماہ قبل چھوٹی کشتی پر برطانیہ پہنچا اور سیاسی پناہ کا دعویٰ دائر کیا جسے عارضی طور پر متلاشیوں کے لیے استعمال ہونے والے ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔