• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی پولیس حکام نے خاتون کی لپ اسٹک کی تعریف کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو معطل کردیا۔

رپورٹ کےمطابق یہ واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر خاتون سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے اور ان کے پیر چھوتے  دیکھا جاسکتا ہے جبکہ خاتون کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ پولیس افسر گاڑی سے اتر کر آیا اور مجھے روک کر کہا کہ تمہاری لپ اسٹک بہت اچھی لگ رہی ہے۔

غیر خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خواتین کے ساتھ دیگر افراد بھی موجود تھے جنہوں نے واقعے کی ویڈیو بنالی اور پولیس افسر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا  ۔

بعد ازاں واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اے ایس آئی کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی۔

تازہ ترین