• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی ایکٹ فوج کے نہیں، ملکی مفاد میں پاس ہوا: چوہدری شجاعت

مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ فوج کیلئے نہیں، بلکہ حکومت اور اپوزیشن نے ملکی مفاد میں پاس کیا۔

لاہور سے جاری بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ حکومت اور اپوزیشن کی ان خواہشات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ زیرِ غور آنے والے تمام معاملات میں ملکی مفادات کو مدِ نظر رکھیں اور ان پر ذاتی مفادات یا مخالفت برائے مخالفت کو اہمیت نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے حوالے سے عمومی خیال یہ ہے کہ یہ ایکٹ پارلیمنٹ نے فوج کے لیے پاس کیا ہے حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

سربراہ قاف لیگ نے مزید کہا کہ یہ امر افسوس ناک ہے کہ پارلیمنٹ میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو غیر ملکی عناصر کے آلۂ کار بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: جج صاحب بھول گئے زندگی، موت اللّٰہ کے ہاتھ ہے، شجاعت

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ پر حکومت اور اپوزیشن میں ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے، امید ہے کہ قومی مفاد میں ہر ایکٹ پر اسی طرح ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا جائے گا، آخر کار یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ ملک کو تباہ ہونے دیا جائے یا بچایا جائے۔

تازہ ترین