سینیٹ نے سروسز ایکٹ ترمیمی بل 2020ء منظور کرلیا گیا، وزیر دفاع پرویز خٹک نے بل ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر دفاع کی جانب سے پیش کردہ آرمی، ایئرفورس اور نیوی ایکٹ ترمیمی بل الگ الگ منظوری کے لیے پیش کیے جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کیا۔
سینیٹ چیئرمین نے ترمیمی بل کی ایوان سے شق وار منظوری لی۔
بل کی منظوری کے موقع پر مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کا ساتھ دیا۔
ترمیمی بلز کی منظوری کے خلاف جماعت اسلامی، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ارکان نے احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
ترمیمی بل کی منظوری کے بعد سینیٹ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
سپریم کورٹ نے28 نومبر کو 6 ماہ میں قانون سازی کا حکم دیا تھا۔
صدر مملکت کے دستخط کے بعد بل نافذ العمل ہو جائے گا۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی (ترمیمی )بل 2020، پاکستان ایئر فورس (ترمیمی ) بل 2020اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2020 کی بحث کے بغیر کثرت رائے سے منظوری دی تھی۔