• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ دھماکا: ڈی ایس پی سمیت 15 شہداء مقامی قبرستان میں سپردخاک

شہید ڈی ایس پی امان اللہ سمیت دیگر افراد مقامی قبرستان میں سپردخاک


کوئٹہ کے علاقے غوث آباد کی مسجد میں گذشتہ روز ہونے والے دھماکے میں شہید ڈی ایس پی امان اللّٰہ خان سمیت دیگر افراد کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

34 سال پولیس فورس میں خدمات سرانجام دینے والے امان اللّٰہ خان ایک نڈر اور بہادر آفیسر تھے۔

یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ درج، تحقیقات جاری

ڈی ایس پی امان اللّٰہ کا ایک جواں سال بیٹا ٹھیک ایک ماہ قبل اسی تاریخ کو مسلح افراد کی فائرنگ کانشانہ بن کر جاں بحق ہوگیا تھا، خاندان بھر کے لئے ابھی اس ناگہانی کا غم تازہ ہی تھا کہ اب خاندان کا سربراہ بھی دہشت گردی کے واقعہ میں ان سے جدا ہوگیا۔ اس پر ان عزیز و اقارب غمزدہ ہیں۔

ڈی ایس پی امان اللّٰہ ہمسایوں کے ساتھ بھی بہت مخلص تھے، انہوں نے رشتہ داروں اور ہمسایوں میں کبھی کوئی تفریق نہیں کی، ان کے ساتھی پولیس اہلکار سب اس چیز کی گواہی دے رہے ہیں کہ وہ بہت شفیق اور ایماندار آفیسر تھے۔

یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ میں دھماکا: ڈی ایس پی امان اللّٰہ سمیت 15 افراد شہید

کوئٹہ میں دہشت گردی کے کسی واقعہ میں پولیس افسر کی شہادت کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ اس سےقبل بھی فرائض کی ادائیگی کے دوران سیکڑوں پولیس افسران اور اہلکار اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرچکےہیں۔

تازہ ترین