• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نئی دہلی، شاہین باغ میں انوکھا احتجاج، مسلمانوں، ہندوؤں اور سکھوں کی شرکت

نئی دہلی، شاہین باغ میں انوکھا احتجاج، مسلمانوں، ہندوؤں اور سکھوں کی شرکت 


کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مسلم مخالف شہریت قانون کیخلاف احتجاجی دھرنے کے مقام شاہین باغ میں بین المذاہب اجتماع ہوا جس میں ہندوئوں، مسلمانوں اور سکھوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اتوار کے روز ہونے والی اس تقریب کو سارو، دھرم, سامبھاو‘‘ کا نام دیا گیا تھا، شاہین باغ میں تقریباً ایک ماہ سے خواتین کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ بین المذاہب تقریب میں قرآن کی تلاوت بھی ہوئی جبکہ ہندوئوں کے روایتی اسٹائل ہوان اور سکھ کرتان کے نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر بھارتی آئین کی خصوصیات بھی پڑھ کی سنائی گئی جس میں بھارت کی سوشلسٹ اور سیکولر اقدار کا پرچار کیا گیا۔ اس انوکھے روایتی احتجاج کے محرک سید تاسیر نے بتایا کہ اس موقع پر قرآن کی تلاوت کے ساتھ ساتھ گیتا اور بائبل بھی پڑھ کر سنائی گئی اور گوربانی کا انعقاد کیا گیا۔

تازہ ترین