• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ: نجی ہائوسنگ سوسائٹی کےباہر فائرنگ، 2 افراد زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر سے) نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔تھانہ ہائوسنگ کالونی شیخوپورہ کی حدود میں 2 افراد محمد نعیم ڈوگر اور وسیم ڈوگر پر نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے باہر ملزمان شہباز خان اور شیخ نعیم نے اپنے 40 نامعلوم مسلح افراد کیساتھ مل کر فائرنگ شروع کر دی جس سے وسیم ڈوگر اور ان کا ڈرائیور زخمی ہوگئے،جنھیں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر لواحقین نے احتجاج کرکے وزیراعلٰی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین