• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی وی لاگر پاکستان کی محبت میں گرفتار

اماراتی وی لاگر کا پاک بھارت کشیدگی کے دوران بنایا گیا وی لاگ


متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والےمعروف وی لاگر خالد العامری کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک حیرت انگیز ملک ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر خالد نے پاکستان کے دورے کا اعلان کیا تھا ۔ یہاں انہوں نے صدرِ پاکستان عارف علوی سے بھی ملاقات کی ۔


سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹوں کے ذریعے وہ پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار بھی کر رہے ہیں ۔

اسلام آباد کی فیصل مسجد کے سامنے کھڑے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے خالد کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان سے محبت ہوگئی ہے، ماشاءاللّہ یہاں کے لوگ حیرت انگیز ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں ’پاکستان زندہ آباد‘ بھی لکھا۔

معروف وی لاگر  نے صدر مملکت عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات بھی کی ہے اور انسٹاگرام پر تاثرات کا اظہار انتہائی پرخلوص الفاظ میں پیش کیا۔


انہوں نے لکھا کہ ’ قابل محبت اور مہمان نواز، یہ وہ الفاظ ہیں جو میں پاکستانیوں کی وضاحت کے لیے استعمال کروں گا، ماشاءاللّہ، پاکستان زندہ باد۔‘

وی لاگر خالد العامری کے انسٹا گرام، يوٹيوب اور فيس بک پر لاکھوں فالورز ہيں۔

 خالد نے اسلام آباد کے ایک کیفے میں پاکستان میں موجود اپنے مداحوں سے  ملاقات کی اور ان کے د یئے گئے تحفے تحائف قبول کئے۔

خالد نے نتھیا گلی کے مقام پر شدید ٹھنڈ میں کڑک چائے بھی نوش کی۔

خالد اپنی اہلیہ سلامہ محمد کے ہمراہ اپنی روزمرہ کی زندگی کی ویڈیوز کے لیے مشہور ہیں۔

ابو ظبی میں پرورش پانے والے خالد نے امریکا کی اسٹینڈفورڈ یونیورسٹی سے ایم بی اے مکمل کیا۔

گزشتہ سال پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھی انہوں نے ہیش ٹیگ ’SayNoToWar‘ کا استعمال کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی بنائی تھی۔

تازہ ترین