• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر عہدے سے مستعفی ہوگئے

پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر عہدے سے مستعفی ہوگئے


بدر منظور خان نے پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 8 سال سی ایف او رہنے والے بدر منظور خان رواں ماہ کے اختتام پر عہدے سے الگ ہوجائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلامیہ کے مطابق بدر منظور خان کا کہنا ہے کہ اپنے عہدے کے دوران پانچ مختلف چیئرمینز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، اب وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھا جائے۔

بدر منظور خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہنے کے دوران انہیں بورڈ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔

انہوں نے اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی سی بی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ بدر ایم خان پی سی بی کی اعلیٰ مینجمنٹ کا اہم حصہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پی سی بی کی طرف سے ان کی خدمات پر مشکور ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اس آسامی کے لیے بھرتی کا عمل جلد شروع کردے گا۔

تازہ ترین