آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ27؍جمادی الثانی 1441ھ 22؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سندھ حکومت کا گیس بحران پر تاجروں اور صنعتکاروں کے احتجاج کی حمایت کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کا گیس بحران پر تاجروں اور صنعتکاروں کے احتجاج کی حمایت کا اعلان،وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کا ایف پی سی سی آئی اور کراچی چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے ٹیلیفونک رابطہ وفاق سندھ میں بلاجواز گیس کا بحران پیدا کر کے اس پر سیاست کر رہا ہے۔جس سے ملکی معیشت اور زر مبادلہ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر توانائی سندھ نےسراج قاسم تیلی،جاوید بلوانی اور زبیر موتی والا سے رابطہ کر کے کہا کہ سندھ میں غیر آئینی گیس بحران پر وزیر اعلی سندھ ، وزیر اعظم پاکستان کو متعدد خطوط لکھ چکے ہیں، اور وزیر اعلی سندھ نے مشترکہ مفادات کی کونسل میں بھی سندھ کو در پیش گیس بحران کا مسئلہ اٹھا یا جس کی وزیر اعظم نے حمایت کی مگر وفاقی وزیر نے مسئلے کے حل کے لئے کوئی عملی قدم نہ اٹھا کر اپنی عدم دلچسپی کا اظہار کیا ھے۔

بزنس سے مزید