آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات27 ؍جمادی الاوّل 1441ھ 23؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ایم سی سی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم سی سی کرکٹ ٹیم لاہور کے ایچی سن کالج گرائونڈ میں آئندہ ماہ دو میچ کھیلے گی ۔توقع ہے کہ سری لنکا کے سابق کپتان اور ایم سی سی کے صدر کمار سنگا کارا ایم سی سی کی قیادت کریں گے۔ ایم سی سی کے خلاف دو میچز صوبائی ٹیمیں کھیلیں گی ۔ ایک میچ پاکستان الیون کی ٹیم ایم سی سی کے خلاف کھیلے گی۔ ایم سی سی کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچ قومی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن ناردرن کے ساتھ کھیلے گی جبکہ قائداعظم ٹرافی کی چیمپئن سینٹرل پنجاب اور ایم سی سی کے درمیان ون ڈے میچ کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان الیون میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی تجویز ہے۔

اسپورٹس سے مزید